(字体欣赏)大长尾巴乌尔都语 阅读:5726回复:2
本帖最后由 Nyuggu 于 2009-4-16 00:03 编辑
شدت پسندی سے نمٹنے کےلیے پاک افغان صدور کی طرف سے تعاون کا اعادہ April 1, 2009 Hamid Karzai, Abdulla Gul and Asif Zardari in Ankara, Turkey on April 1, 2009 بدھ کو ترکی کی طرف سے منعقد ہ ایک روزہ سربراہی اجلاس کے دوران افغانستان اور پاکستان کے صدور نے شدت پسندی سے نمٹنے کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کے لیےکوششیں کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ حامد کرزئی، آصف علی زرداری اور ترکی کے صدر عبد اللہ گل نے انٹیلی جنس کے بارے میں اطلاعات اور کئی سرکاری سطحوں پر سہ ملکی رابطوں کو جاری کرنے پر زور دیا۔ مسٹر کرزئی اور مسٹر زرداری نے صدر گل سے کہا کہ علاقائی تعاون کو بڑھانے کے لیے ترکی میں دوسرا سربراہی اجلاس طلب کریں۔ بدھ کو ہونے والا اجلاس2007ء سے ترکی میں منعقدہ تیسرا سربراہی اجلاس ہےجِس میں افغان اور پاکستانی سربراہِ مملکت نے شرکت کی ۔ افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے ہیں کہ اُن کا ملک اُن کی سرزمین پر موجود باغیوں کو روکنے کی کارروائی نہیں کر رہا۔شدت پسندوں کے حملوں کے معاملے پر حالیہ برسوں میں تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ مذاکرات ہیگ میں 80سے زائد ممالک کے اجلاس کے ایک دن بعد منعقد ہوئے، جن کا مقصد افغانستان اور پاکستان کے علاقہ غیر کے خطے میں بین الاقوامی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ علاقے میں نئی حکمتِ عملی کے تحت امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں ہزاروں نئی افواج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ [sugarcane于2013-01-15 23:01编辑了帖子]
|
最新喜欢:跨境电商运营... |
呵呵 乌尔都语的e~
|